سعودی پنشنرز کے لیے تقدیر پروگرام میں خصوصی منصوبے
سعودی پنشنرز کے لیے تقدیر پروگرام میں خصوصی منصوبے
اتوار 17 اپریل 2022 17:09
تقدیر پروگرام کئی شہروں میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
تقدیر پروگرام ایک غیرمنافع بخش اقدام ہے جسے گزشتہ سال جنوری میں جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس(جی او ایس آئی) نے شروع کیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی پنشنرز کے لیے یہ پروگرام ملک کے لیے پنشنرز کی خدمات کی تعریف میں تیار کیا گیا ہے۔
تقدیر پلیٹ فارم تک ویب سائٹ سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر
اس کے بنیادی اہداف میں سے ریٹائر ہونے والوں اور جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس سے مستفید ہونے والوں کو پورے ملک میں نجی اور سرکاری شعبوں کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر فوائد دینا ہے۔
یہ پروگرام اپنے مستفید کنندگان کو اپنے مخصوص آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے مملکت کی بہت سی کمپنیوں بشمول لی میریڈین ہوٹل، سعودیہ ایئر لائن اور عبداللطیف جمیل فنانسنگ کے ساتھ شراکت میں متعدد خدمات اور خصوصی پیشکشیں دیتا ہے۔
سرکاری اور نجی شعبوں میں تمام ریٹائرڈ سعودی مرد و خواتین اور ان کے زیر کفالت افراد اس خصوصی پروگرام کے فوائد تک رسائی کے اہل ہیں۔
یہ پروگرام پنشنرز کی خدمات کی تعریف میں تیار کیا گیا ہے۔ فوٹو العربیہ
تقدیر پروگرام کی ایک سروس ریٹائر ہونے والوں کو ان کے گذشتہ برسوں کے پیشہ ورانہ تجربے کے مطابق کام کے نئے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔
پنشنرز کے لیے دوسری سروس مملکت کے تمام خطوں میں ہوٹلوں، تعلیم، تفریح، ادویات اور نقل و حمل پر خصوصی رعایت فراہم کرتی ہے۔
تمام پنشنرز تقدیر پروگرام کے اندر مختلف فنانسنگ سکیموں کے ذریعے قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ اپنے ذاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔
تقدیر پروگرام سعودی عرب کے تمام شہروں میں اپنے اراکین کے لیے بہت سی سرگرمیوں اور تقریبات کا بھی اہتمام کرتا ہے۔
تقدیر پلیٹ فارم تک ویب سائٹ https://www.tqr.sa کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں