Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ جنوبی علاقے میں آتشزدگی ، جانی نقصان نہیں ہوا، کرنل سرحان

جدہ ( اسٹاف رپورٹر )محکمہ شہری دفا ع کے ترجمان کرنل سعید سرحان کا کہنا ہے کہ شہر کے جنوبی علاقے میں اسکریپ کے یارڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ تیز ہواکی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ شہر کے جنوبی علاقے میں واقع اسکریپ گوداموں میں آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کے یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ںنے فوری طور پر آگ بجھانے کے لئے کارروائی شروع کر دی ۔ کرنل سرحان نے مزید کہا کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ بجھانے کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: