آرمی چیف کی وزیراعظم سے پہلی ملاقات
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’منگل کو ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔‘
واضح رہے کہ آرمی چیف کی شہباز شریف سے ان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کی حلف برادری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ’آرمی چیف نے طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔‘