Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قدر

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریبا دو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج ریٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی نئی قدر 184.44 رہی جو اس سے قبل 18 اپریل کو 182.54 ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 48.18، اماراتی درہم 50.21 اور برطانوی پاؤنڈ 239.91، کویتی دینار 603، عمانی ریال 479.06، بحرینی دینار 489.19 اور یورو کی قدر 198.89 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 183.5 اور قیمت فروخت 185.2 روپے رہی۔
19 اپریل کو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 48.7 اور قیمت فروخت 49.4 روپے، اماراتی درہم کی قیمت خرید49.7  اور قیمت فروخت 50.4 روپے رہی۔

شیئر: