Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر کے  19 جزائر کی تصاویر اور ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل

ابو سحیم نے بتایا کہ 19 جزیروں کی فوٹو گرافی 8 ماہ میں مکمل کی (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سوشل میڈیا پر عسیر کے  19 دلکش اور سحر آفریں جزیروں کی تصاویر اور ویڈیو کلپس وائرل ہو رہے ہیں۔ ہر جزیرہ اپنی الگ پہچان کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ فوٹو گرافی سعودی مصور حسن ابو سحیم نے کی ہے۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ابو سحیم نے بتایا کہ اس نے عسیر کے 19 جزیروں کے جمالیاتی نقوش رائے عامہ کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ فیصلہ درست تھا۔ آغاز ’سمر و مارکا‘ جزیرے سے کیا اور سب سے آخر میں ’ظہرۃ مرایا‘ کی تصاویر بنائیں۔ 

کئی جزیرے ایسے ہیں جو چٹان کی شکل کے  ہیں (فوٹو: العربیہ نیٹ)

ابو سحیم نے بتایا کہ اس نے  19 جزیروں کی فوٹو گرافی کا کام مسلسل  8 ماہ تک کیا۔ روزانہ صبح 4 بجے سے کام شروع کرتا تھا اور شام پانچ بجے تک فوٹو گرافی کا سلسلہ جاری رکھتا تھا۔ یہ جزیرے سمندری سیاحت اور ماہی گیری کے شائقین کے لیے نیا تجربہ ثابت ہوں گے۔ یہ ایسے جزائر ہیں جہاں ابھی تک سیاحوں کا  رخ نہیں ہوا ہے۔ 
ابو سحیم نے توجہ دلائی کہ مستقبل قریب میں یہ جزائر سیاحوں کی آماج گاہ بنیں گے۔ ان کے ساحل سفید نرم ریت سے مالا مال ہیں۔ یہاں نیلے رنگ کا سمندر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔  


یہاں مونگوں کی گھاٹیاں ہیں (فوٹو: العربیہ نیٹ)

یہاں مونگوں کی گھاٹیاں ہیں۔ انواع و اقسام کے خوبصورت درخت ہیں جن کی اونچائی ایک میٹرسے کم ہے۔ انہیں مینگروف کہا جاتا ہے۔ کئی جزیرے ایسے ہیں جو چٹان کی شکل کے ہیں۔ سمندری لہروں اور موسمی اثرات نے وہاں قدرتی فن پارے تخلیق کردیے ہیں۔ 
یاد رہے کہ ان جزیروں میں خوش شکل پرندے ڈیرہ ڈالے  ہوئے ہیں۔ موسم گرما میں البرک کے باشندے خوبصورت وقت گزارنے کے لیے ان جزیروں کا رخ کرتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: