ٹوکیو ۔۔۔۔ جاپان اپنے نت نئے اور عجیب و غریب کھانوں اور ڈشوں کیلئے عالمی شہرت رکھتا ہے۔ ایک عرصے سے جاپانیوں نے کیڑے مکوڑے کھانے کا شوق بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ ان میں غذائیت اور طاقت بہت زیادہ ہوتی ۔ اس وقت ایسے نوڈلز کی مانگ بہت بڑھ چکی ہے جن میں فرائی کئے ہوئے ٹڈے اور کیچوے ڈالے جاتے ہیں ۔ ایسی ڈشیں تیار کرنیوالے رومن ناگی ریستوران کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اب تک کیڑے مکوڑوں سے بھری ہوئی نوڈلز ڈشوں کے 100سے زیادہ پیالے فروخت کر چکے ہیں ۔ تیار کر دہ ڈشوں میں ریشم کے کیڑوں کو بھی بھون کر ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹڈے اور کیچوے اور مزیدار ہو جاتے ہیں ۔ ایک طالبعلم کا کہنا ہے کہ ڈیپ فرائی کئے ہوئے کیڑے اور مکوڑے اور بالخصوص کیچوے فرائڈ جھینگوں جیسا مزہ دیتے ہیں ۔ یہ عجیب و غریب ڈشیں 1500ین سے 3000ین فی پیالہ کے حساب سے فروخت کی جاتی ہیں ۔