Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا مثبت کیسز میں کمی ، صحتیابی میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 130 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی،( فوٹوٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کاکہناہے کہ جمعرات کو مختلف ریجنز میں کورونا وائرس کے مزید 130 کیسزریکارڈ ہوئے جبکہ ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا 241 افراد کی کووڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو آیا جس کے بعد اب تک مجموعی طورپر7 لاکھ 40 ہزار 8 افراد اس وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ 
کورونا کے مریضوں میں 130 کا اضافہ ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سےمتاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 124 تک پہنچ گئی ہے۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس سے متاثرہ خطرناک کیسز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا اس وقت مملکت کے مختلف ریجنز میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 59 ہی ہے۔ 

ویکسین کی 6 کروڑ39 لاکھ 96 ہزار سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی (فوٹو، ٹوئٹر) 

خیال رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیے مفت ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے اب تک مملکت میں 6 کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار 173 ویکسینز کی خوارکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں بوسٹرڈوز بھی شامل ہے۔  

شیئر: