ممبئی ۔۔۔۔۔دنیا کی وزنی ترین مصری خاتون ایمان احمد نے صرف 2ماہ میں 242کلو وزن کم کرلیا۔یہ بات ان کے ڈاکٹرمفضل لاکھڑا والا نے جمعرات کو بتائی۔36سالہ ایمان احمد کا وزن 504کلو گرام تھا اور انہیں مصر کے شہر اسکندریہ سے ممبئی لاکر سیفی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ایک مہینے تک خصوصی خوراک دی گئی اس کے بعد 7مارچ کو آپریشن کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب ان کے اعضاء بہتر طریقے سے کام کررہے ہیں۔ آپریشن کے بعد ان کی صحت توقع سے بڑھ کر اچھی رہی۔وزن میں تیزی سے اضافہ باعث حیرت ہے۔ ان کے ڈاکٹر نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ چونکہ پانی جسم میں تیزی سے کم ہوا ہے اسلئے ان کی صحت بہتر ہوئی ہے۔ ایمان کے فاضل گردے اور پھیپھڑے بہتر طریقے سے کام کررہے ہیں۔اگرچہ جسم کا دایاں حصہ اب بھی فالج کا شکار ہے۔ انہیں 3سال پہلےفالج کا حملہ ہوا تھا۔
ایمان احمد کے وزن میں 242کلو کمی
جمعرات 13 اپریل 2017 3:00