سعودی عرب کی رمضان کے دوران مسلم دنیا میں 10 لاکھ افراد کی امداد
سعودی عرب کی رمضان کے دوران مسلم دنیا میں 10 لاکھ افراد کی امداد
اتوار 24 اپریل 2022 22:17
ضرورت مندوں کو خوراک کی بنیادی ضروریات فراہم کی جاتی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے رمضان کے دوران پوری مسلم دنیا میں تقریباً 10 لاکھ افراد کی امداد کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے تاجکستان کے مختلف علاقوں میں 911 رمضان فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے چھ ہزار 705 افراد مستفید ہوئےہیں۔
اس انیشیٹو سے تاجکستان میں 51 ہزار سے زائد ضرورت مندوں کو رمضان کے دوران خوراک کی بنیادی ضروریات فراہم کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سال رمضان میں مسلمانوں کے لیے 34 ممالک میں افطار پروگرام شروع کیے ہیں جس کا آغاز 2 اپریل سے ہوا اور جس سے تقریباً 1.2 ملین افراد مستفید ہوئے۔
سعودی عرب کے ’ایطام‘ انیشیٹو کا مقصد رمضان کے دوران 19 ممالک میں آٹھ ہزار 430 ٹن وزنی ایک لاکھ 56 ہزار 993 فوڈ باسکٹ تقسیم کرنا ہے جس سے نو لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
دریں اثنا سعودی وزارت اسلامی و دعوت و رہنمائی نے ویتنام میں سعودی سفارت خانے کے ذریعے شاہ سلمان افطار پروگرام کے حصے کے طور پر رمضان باسکٹ تقسیم کیں جسے سعودی وزارت نے 34 ممالک میں نافذ کیا ہے۔
یہ رمضان باسکٹ کمبوڈیا کے گورنریٹ بینٹائی منگائی میں تقریباً 3 ہزار 234 افراد میں تقسیم کی گئیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے عدن گورنریٹ کے ضلع البریقہ میں ضرورت مند افراد میں 16 ٹن سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے 900 افراد مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز نے بنگلہ دیش میں ضرورت مند خاندانوں میں 2 ہزار فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے 10 ہزار افراد مستفید ہوئے۔