گورنر مدینہ منورہ نے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر خیر مقدم کیا( فوٹو ایس پی اے)
جمہوریہ سینیگال کے صدر مسجد نبوی کی زیارت کےلیے پیر کو مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان مدینہ منورہ، ریجن کے کمانڈر میجر جنرل فہد الجہنی، مدینہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل مظلی عبدالرحمن المشحن، شاہی پروٹوکول کے ڈائریکٹر ابراہیم بری، اور ریجن کے متعدد عسکری اور سول عہدیداروں نے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سینیگال کے صدر کا خیر مقدم کیا۔
جزائر قمر کے صدر عثمان غزالی بھی پیر کو مدینہ منورہ پہنچے۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور ریجن کے اعلی عہدیداروں نے ان کاخیر مقدم کیا۔