Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو کی تیل اور گیس کے شعبے میں پوزیشن مستحکم

تمام کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کی ٹاپ 50 فہرست میں شامل ہو گئی ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی آرامکو کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا ہے کہ  آرامکو نے تیل اور گیس کے شعبے میں سرکردہ اختراع کار کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ امریکی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس کی طرف سے پیٹنٹ دی گئی تمام کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کی ٹاپ 50 فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔
سعودی آرامکو کے چیف ٹیکنالوجی آفیسراحمد الخویطر نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’2011 تک ہمیں 78 سال کی مدت میں صرف 100 امریکی پیٹنٹ دیے گئے تھے۔ صرف 2021 میں ہمیں 864  پیٹنٹس سے نوازا گیا جو ہمیں تیل اور گیس کی صنعت میں پہلے نمبر پر اور 2021 میں امریکی پیٹنٹ حاصل کرنے والی تمام کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کی ٹاپ 50 فہرست میں شامل ہے۔
پیٹنٹ اس وقت آتے ہیں جب توانائی کی ترقی کی پیش رفت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوتی ہے۔ کم کاربن توانائی اور پائیدار طریقوں کی مانگ کے نتیجے میں نئی ٹیکنالوجیز اور سائنسی ترقی کی شدید ضرورت ہے۔
احمد الخویطرنے کہا کہ ’گزشتہ 20 سالوں میں ہم نے اپنے کارپوریٹ کلچر کے حصے کے طور پراپنے آپریشنز کی طویل مدتی پائیداری اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدت طرازی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں ہمارے پیٹنٹ پورٹ فولیو میں تیزی سے اضافہ ہوا۔‘
پائیداری کی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے پر آرامکو کی توجہ عالمی سطح پر تمام اہم پروڈیوسروں میں خام تیل کی پیداوار کاربن کی سب سے کم شدت کا باعث بنی ہے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی آرامکو کی توجہ نقلی اور ماڈلنگ، جدید مواد اور مصنوعی ذہانت پر ہے جس سے اس کی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
سعودی آرامکو کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر احمد الخویطر نے مزید کہا کہ اگرچہ پیٹنٹس جدت کا ایک اہم اشارہ ہیں تاہم ہمارا حتمی مقصد کاروبار اور پائیداری کے چیلنجوں کے لیے مسابقتی حل تیار کرکے قدر  پیدا کرنا ہے۔‘
 

شیئر: