پاکستانی سائیکلیسٹ محمد علی بخش آج مکہ مکرمہ پہنچے گا
جمعرات 13 اپریل 2017 3:00
وادی قدید پہنچ چکے، گرد وغبار کے طوفان کی وجہ سے کافی پریشانی ہوئی
جدہ(جاوید راہو) دہشت گردی کے خلاف اور یمن میں برسرپیکار سعودی فوجیوں کے حق میں مملکت اور خلیجی ممالک کا سائیکل پر دورہ کرنے والے پاکستانی سائیکلسٹ محمد علی بخش آج جمعہ کو مکہ مکرمہ پہنچے گا۔ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ مدینہ منورہ سے 250کلو میٹر سے زائد کا سفر طے کرچکے ہیں اور اس وقت وادی قدید کے علاقہ میں پہنچا ہے۔ یہاں سے اپنا سفر مکہ مکرمہ کے لئے جاری رکھیں گے اور امید ہے کہ جمعہ کو شام تک شہر مقدس پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں گورنریٹ کے اہلکار ان کا استقبال کریں گے۔ بعد ازاں وہ جدہ جائیں گے جہاں کمیونٹی کی بڑی تعداد ایک خصوصی تقریب میں ان کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو گرد وغبار کے طوفان کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی ہوئی۔