Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پٹی واپس آنے والے پناہ گزینوں کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم

غزہ واپس آنے والوں کو گرم کھانے کے پیکٹس بھی تقسیم کیے جارہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے فلاح و امداد کی جانب سے شمالی غزہ پٹی میں  لوٹنے والے پناہ گزینوں میں اشیائے خورونوش تقسیم کی مہم کا آغاز کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز اور سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ فوڈ ایڈ کے تعاون سے امدادی مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت بڑی تعداد میں رضا کار واپس لوٹنے والے خاندانوں میں اشیائے خورونوش تقسیم کررہے ہیں جن میں پانی کی بوتلیں ، جوسز ، بچوں کے لیے دودھ کے پیکٹس کے علاوہ روٹی اور پیکٹوں میں بند کھانا بھی شامل ہے۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ پٹی کے متاثرہ فلسطینی عوام کی امداد کے لیے شروع کی جانے والی کے تحت شمالی غزہ میں لوٹنے والوں کو اشیائے خورونوش کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ انہیں سفر کے دوران فوری طورپر غذائی اشیا مہیا کی جاسکیں۔

شیئر: