Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز کا 163 حوثی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب  انسانی بنیادوں پر مملکت کے  خلاف عسکری کارروائیوں میں حصہ لینے والے 163 حوثی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج نے مملکت پر حملہ کرنے والے  163 حوثی قیدیوں کو انسانی  بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی عرب، یمنی بحران ختم کرانے اور یمن میں امن و امان قائم کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش میں لگا ہوا ہے۔ 
المالکی نے کہا کہ 163 حوثی قیدیوں کی رہائی کی کارروائی ریڈ کراس کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے شروع کردی گئی ہے۔  انہیں  یمنی دارالحکومت صنعا بھیجا جائے گا۔ 
المالکی نے کہا کہ قیدیوں اور میتوں کے تبادلے میں سیاسی اور عسکری قیادت دلچسپی لے رہی ہے۔ یہ کام انسانی  بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے۔ اس کا سیاسی اور عسکری مصلحت سے کوئی تعلق نہیں۔ 

شیئر: