یمنی حکومت اور حوثیوں میں قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات
یمنی حکومت اور حوثیوں میں قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات
جمعرات 17 ستمبر 2020 13:18
تیسرے مرحلے پر 1420 قیدیوں کی مرحلہ وار ہائی پر بات چیت ہو گی۔(فوٹو روئیٹرز)
یمن کی آئینی حکومت نے کہا ہے کہ اس کا ایک وفد سویڈن معاہدے کے تحت حوثی باغیوں سے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے جلد جنیوا روانہ ہو گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا اعلیٰ سطحی وفد جنیوا میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
یمن میں وزارت برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کیہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں حوثیوں کے ہاں قیدی بنائے گئے شہریوں اور سرکاری عہدیداروں کی رہائی کا میکانزم تیار کرے گا۔
یمن میں سیکریٹری برائے انسانی حقوق ماجد فضائل نے بتایا ہےکہ یمن کی آئینی حکومت ملک میں موجود حوثی باغیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔