سعودی عرب میں قصیم پولیس نے ریاض، قصیم اور حائل میں دھوکہ دہی کی وارداتوں میں ملوث غیر ملکیوں گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قصیم پولیس کے ترجمان نے کہا کہ عنیزہ پولیس کو تین علاقوں میں دھوکہ دہی کی اطلاعات ملی تھیں۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ اشیا اور رقم برآمد کر لی۔
ملزمان نے الیکٹرانک اور برقی آلات آن لائن خریدنے کے لیے دکانداروں کو آن لائن رقم ادا کرنے کا جھانسہ دیا تھا تاہم سامان حاصل کرنے کے باوجود قیمت ادا نہیں کی تھی۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سامان برآمد کر لیا۔ قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان کا تعلق سوڈان سے ہے۔