ممبئی۔۔۔۔ہیکرز نے اداکارہ سحرش علی کے اکاؤنٹ بھی ہیک کرلئے اس کے بعد انہوں نے سائبرکرائم سیل کو رپورٹ درج کرادی۔سحرش علی’’دل بولے اوبرائے ‘‘اور ’’بڑی بہو ‘‘جیسے ٹی وی ڈراموں میں کام کرکے مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔صورتحال اس وقت بدترین ہوئی جب ہیکرنے ان کے دوستوں کو بھی بلیک میل کرنا شروع کردیا۔سحرش سے ایک نوجوان ریان علی نے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ہنداور دبئی میں کچھ تقریبات منعقد کرانا چاہتا ہے ۔ یہ رابطہ چیٹ پلیٹ فارم پر ہوا تھااور اس نے سحرش کا ای میل آئی ڈی مانگ لیا جو انہوں نے دیدیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ تقریب کی تفصیلات اور معاوضے کے بارے میں بات کرنا چاہتا تھا۔ سحرش نے کہا کہ جب اس نے مجھے سے ویریفکیشن کوڈ مانگاتو یہ بیوقوفی ہوگئی کہ میں نے کوڈ بھی اس کے حوالے کردیااس کے بعد اس نے میرا اسنیپ چیٹ ہیک کرلیا اور میری دوستوں سے رابطے شروع کردیئے۔ اس نے ان سب کی قابل اعتراض تصاویر ڈاؤن لوڈ کرلیں اور رقم کیلئے بلیک میلنگ شروع کردی۔سائبر سیل کے حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں۔