Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اب تک چالیس لاکھ عمرہ زائرین اور نمازی مسجد الحرام آچکے‘

عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی گئی ہے۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان انجینیئر ہشام سعید نے کہا ہے کہ ’اس سال عمرہ موسم کے آغاز س اب تک تقریبا چالیس لاکھ عمرہ زائرین اور نمازی مسجد الحرام آچکے ہیں‘۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’120‘ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران انجینیئر ھشام سعید نے کہا کہ’ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے مقررہ حکمت عملی کے تحت جاری کیے گئے۔ مسجد الحرام میں زائرین کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے تمام حفاظتی تدابیراختیار کی جا رہی ہیں‘۔
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے کہا کہ ’توکلنا ایپ کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے زائرین اس سے استفادہ کررہے ہیں‘۔
انجینیئرھشام سعید کا کہنا ہے کہ’ آئندہ مرحلے میں مختلف قسم کے ویزوں پر عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا‘۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی ہے۔
 وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے جبکہ مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا۔

شیئر: