Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے استعفٰی دے دیا

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے استعفٰی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے استعفٰی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔
استعفے کی کاپی پر پانچ مئی کی تاریخ درج ہے۔ استعفے کے متن میں ان کے دور میں ہونے والے محکمانہ ترقیاتی کاموں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
چیئرمین واپڈا کے استعفے میں لکھا گیا ہے کہ ’مجھے 14 اگست 2016 کو اس عہدے سے نوازا گیا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ اس دوران واپڈا کی ٹیم کئی اہم کارنامے انجام دیے جن میں کئی اہم منصوبے شامل تھے جیسے نیلم جہلم، کراچی کینال، تربیلا فور کی ایکسٹینشن، گولن کول، اسی طرح دو اعشاریہ چار ٹریلین کے 10 منصوبوں پر کام جاری ہے۔
استعفے میں انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ کچھ ذاتی اور خاندانی معاملات کے باعث سروس کی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں اور استعفے کو منظور کیے جانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے لکھا ہے کہ ’میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور واپڈا مزید ترقی کریں۔‘

شیئر: