Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کی سزا کیخلاف اپیل کرنا چاہتے ہیں،ہند

اسلام آباد ...پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے جمعہ کو اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی اور کلبھوشن کے معاملے پر نئی دہلی کا موقف پیش کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات میں کلبھوشن یادو تک قونصل رسائی کا مطالبہ کیا ہے، کلبھوشن یادو کو سزا کا معاملہ زیربحث آیا۔ سیکریٹری خارجہ سے کہا ہے کہ کلبھوشن ہندوستانی شہری ہے، اس سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ چارج شیٹ اور عدالتی فیصلے کی مصدقہ کاپی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند سزا کے خلاف اپیل کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کلبھوشن تک قونصلر رسائی سے انکار کر چکا ہے۔

 

شیئر: