سعودی عرب کے جازان ریجن میں آموں کی فصل تیار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آم کے باغات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے پورے علاقے میں آموں کے باغات کی کاشت کا کام بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے۔

مئی 2005 کے دوران جازان ریجن میں 18 ہزار ٹن سالانہ آم کی پیداوار تھی۔ اس وقت پورے ریجن میں آم کے درختوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تھی۔ 30 قسم کے آم تیار کیے جارہے تھے۔ سال رواں 2022 کے دوران آموں کے باغات کی تعداد 19 ہزار109 تک پہنچ گئی ہے۔ درختوں کی تعداد دس لاکھ ہوچکی ہے۔ ان سے سالانہ 65 ہزار ٹن سے زیادہ آم پیدا ہونے لگے ہیں۔
