Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل ندیم رضا نے سعودی کمانڈ اینڈ سٹاف اکیڈمی کا دورہ کیا

اکیڈمی کے پروگرام اور اداروں کے بارے میں تعارف حاصل کیا(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے جمعے کو سعودی آرمی کے ماتحت کمانڈ اینڈ سٹاف اکیڈمی کا دورہ کیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اس موقع پر اکیڈمی کے پروگرام اور اداروں کے بارے میں تعارف حاصل کیا۔ 
جنرل ندیم رضا اور سعودی آرمی اکیڈمی کے عہدیداروں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

اکیڈمی کے عہدیداروں  سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

قبل ازیں سعودی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے پاکستانی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔
 سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستانی مسلح افواج کے وفد کا استقبال کیا اور انہیں مملکت میں خوش آمدید کہا۔
استقبالیہ تقریب کے بعد سعودی، پاکستان ملٹری کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی عسکری تعاون کے امکانات اور ان میں  فروغ کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مختلف باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: