سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں محکمہ شہری دفاع نے ظہران مال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مال میں لگنے والی آگ سے کئی تجارتی مراکز متاثر ہوئے۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں متعدد اداروں نے شہری دفاع کے ماتحت فائر بریگیڈ کی ٹیموں کے ساتھ کام کیا۔
جانب من جهود #الدفاع_المدني في إخماد ومتابعة حريق مجمع #الظهران_مول. pic.twitter.com/Eltm1nUPwt
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) May 13, 2022