نئی دہلی میں عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک
پولیس حکام کے مطابق 60 سے 70 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔ (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ ’آگ اب بجھا دی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔‘
انڈین میڈیا کے مطابق آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والے 40 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 60 سے 70 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آگ مغربی دہلی کی ایک چار منزلہ کمرشل عمارت میں لگی ہے۔
انڈیا میں عمارتوں کی ناقص تعمیر اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ آگ لگنا معمول کی بات ہے۔