Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکیوں کے لیے ممنوع پیشے، دوسری جگہ عارضی طور پر کام، عمرہ زائرئن کو اجازت سمیت سعودی عرب سے ہفتے بھر کی اہم خبریں

مدینہ منورہ آنے والوں میں سب سے زیادہ عراقی عمرہ زائرین تھے (فوٹو: ایس پی اے)
چار پیشوں میں 100 فیصد سعودائزیشن کے بعد کوئی غیر ملکی کام نہیں کر سکے گا اور غیرملکی کارکن دوسری جگہ عارضی طور پر کام کر سکتا ہے یا نہیں؟ سے متعلق اپ ڈیٹس گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب میں دلچسپی سے پڑھے جانے والے اہم موضوعات رہے۔
جدہ کی کچی آبادیوں کو ہٹائے جانے کی تیاری، عمرہ زائرین کو مملکت کے مختلف حصوں میں جانے کی اجازت اور سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی ہفتہ رفتہ میں بھرپور دلچسپی کا مرکز رہی۔

چار پیشوں میں سو فیصد سعودائزیشن، کوئی غیر ملکی کام نہیں کرسکے گا

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود امور کے ماہر ماجد القعیط نے کہا ہے کہ’ اتوار8 مئی 2022 سے سیکریٹری، ٹرانسلیٹر، سٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر کے پیشوں میں کسی ایک پر بھی غیرملکی کام نہیں کرسکتا‘۔

ماضی میں بعض پیشوں کی جزوی سعودائزیشن کی گئی (فائل فوٹو: روئٹرز)

’جوان پیشوں میں سے کسی ایک پر کام کرتا پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اسے قانون کی سو فیصد خلاف ورزی کرنے والا شمار کیا جائے گا‘۔
الاخباریہ چینل سے گففتگو کرتے ہوئے ماجدالقعیط نے کہا کہ’ چاروں پیشوں کی سو فیصد سعودائزیشن کا اعلان کیا گیا ہے‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

غیر ملکی کارکن دوسری جگہ عارضی طور پر کام کر سکتا ہے؟

سعودی عرب میں قانون محنت کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنےسپانسر کے ساتھ ہی کام کریں۔ سپانسرکے ذمہ کارکن کے جملہ سرکاری امور ہوتے ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہےـ

جائز مسائل کے حل کےلیے لیبر آفس سے رجوع کیاجاسکتا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)

کارکن کو کسی قسم کی پریشانی ہونے کی صورت میں قانونی راستہ اختیار کرتےہوئے جائز مسائل کے حل کےلیے لیبر آفس سے رجوع کیاجاسکتا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

جدہ کی مزید 12 کچی آبادیوں کو ہٹائے جانے کا آغاز، رہائشیوں کو نوٹس

سعودی عرب میں جدہ گورنریٹ کی کچی آبادی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ’12 کچی آبادیوں کو ہٹانے کا کام سنیچر سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے‘۔

غیر ملکی کارکن کے لیے لازم ہے کہ وہ آجر کےعلاوہ کسی دوسری جگہ کام نہ کرے۔ (فائل فوٹو ایس پی اے)

سبق نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’عید کے بعد جن بارہ محلوں کو ہٹایا جارہا ہے ان میں بنی مالک، الورود، الروابی، الفضل، مشرفہ، الجامعہ، رحاب، العزیزیہ، ربوہ، العدل، قویزہ، المنتزھات، ام السلم  اور کلو 14 ( شمالی ) شامل ہیں‘۔
مزید یہاں پڑھیں

عمرہ زائرین کو مملکت کے مختلف شہروں میں جانے کی اجازت

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت 30 روزہ کردی گئی ہے اس دوران عمرہ ویزے پرآنے والے مملکت کے مختلف شہروں میں جاسکیں گے ۔

پہلی بار مکہ، مدینہ اور جدہ سے باہر دیگر شہروں میں بھی آنے جانے کی اجازت ہوگی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو  30 روز تک مملکت میں قیام کی سہولت ہوگی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
 

سعودی مارکیٹ میں ایک گرام سونے کی قیمت 129 ریال

سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 11 مئی 2022 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 129.20 ریال رہی (فائل فوٹو: اے ایف پی)

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 221.48 ریال میں دستیاب رہا۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہریوں کےلیے نئے ضوابط

سعودی عرب میں کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ مملکت سے بحرین جانے کےلیے سفر کے لیے قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ضروری ہے۔ توکلنا ایپ میں  ڈیجیٹل ورژن قابل قبول نہیں ہوگا‘۔

گھریلو ملازمین کے لیے توکلنا ایپ میں ان کا ریکارڈ محصن (امیون) ہونا ضروری ہے (فائل فوٹو: عکاظ)

عکاظ اخبار کے مطابق کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’مملکت سے بحرین جانے کے لیے سعودی شہریوں اور ان کے ہمراہیوں کی شناخت کے تقاضے پورے کیے جائیں گے‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

نجران کے قبیلے نے قاتل کو معاف کر دیا، 105 ملین ریال کی دیت مسترد

سعودی عرب میں نجران کے معروف قبیلے آل شثین آل معجبہ یام نے روا داری اور سماجی عفو و درگذر کی مثال قائم کی ہے۔

مقتول کے خاندان نے صلح  کے لیے سفید پرچم لہرائے (فائل فوٹو: سبق)

قاتل کوغیرمشروط طور پر معاف کرکے دیت کی 105 ملین ریال کی رقم کو مسترد کر دیا۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

مسجد نبوی کی زیارت، عمرہ زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر

سعودی عرب میں اس سال عمرہ موسم کے آغاز سے پیر 9 مئی 2022  تک پاکستان سے 2 لاکھ ایک ہزار 3 عمرہ زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

 پاکستان سے 2 لاکھ ایک ہزار زائرین مدینہ منورہ پہنچے ( فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمرہ موسم کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 960 تک پہنچ گئی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: