دہشت گردی میں ملوث 3 مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد
دہشت گردی میں ملوث 3 مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد
ہفتہ 14 مئی 2022 19:40
دہشتگرد حوثی تنظیم کے ساتھ روابط کا الزام تھا( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ سنیچرکو دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تین مجرموں کی سزائے موت پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ دہشتگرد حوثی تنظیم کے ساتھ روابط کا الزام تھا‘۔
اخبار 24 کے مطابق تینوں دہشتگردوں پرعائد الزامات درست ثابت ہونے پرعدالت نے موت کی سزا سنا ئی جس پرعمل درآمد کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ’محمد عبدالباسط المعلمی یمنی شہری تھا جس کے روابط حوثیوں سے تھے۔ اس نے حوثیوں کے ٹریننگ کیمپ میں اسلحہ اوردھماکہ خیز اشیا کی تیاری اور استعمال کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔ وہ غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخل ہوا تاکہ یہاں جاسوسی اور دہشتگردی کی کارروائیاں کرے‘۔
اسلحہ کی سپلائی اور دراندازوں کو پناہ دینے کا بھی الزام تھا(فوٹو سبق)
دوسرا مجرم حسین بن علی آل بوعداللہ سعودی شہری تھا جس کے دہشتگردوں کے ساتھ راوبط تھے اس پرالزام تھا کہ اس نے اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کرپولیس اہلکار کو قتل کیا۔ علاوہ ازیں اسلحہ کی سپلائی اور دراندازوں ودہشتگردوں کو پناہ دینے کا بھی الزام تھا۔
محمد بن خضربن ھاشم العوامی پرالزام تھا کہ اس نے اپنے گھرمیں اسلحہ اوردھماکہ خیز اشیا جمع کی ہیں۔ علاوہ ازیں دہشتگردوں کے ساتھ اس کے روابط کی بھی تصدیق ہوئی جن کا مقصد مملکت کے امن وامان کو تہہ وبالا کرنا۔ اس کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد ہوا جن میں آرپی جی راکٹ شامل تھے۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ’مجرموں کے خلاف عدالتی کارروائی میں ان پرعائد ہونے والے الزامات ثابت ہوئے جس پرعدالت نے انہیں سزائے موت سنائی‘۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اعلی عدالت نے بھی برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت کی توثیق کردی جس پر مشرقی ریجن میں عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کیا گیا۔