میرٹھ۔۔۔۔میرٹھ سے لکھنؤ جانیوالے راجیہ رانی ایکسپریس رام پور کے قریب پٹری سے اتر گئی۔یہ واقعہ ہفتے کی صبح سوا 8بجے پیش آیا۔مرادآباد کے ڈی آر ایم سمیت ریلوے کے اعلیٰ عہدیدار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں 10افراد زخمی ہوئے۔کوئی ہلاک نہیں ہوا۔اس حادثے کے بعد دہلی اور لکھنؤ کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ درجنوں ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر جبکہ چند ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔