ممبئی۔۔۔۔ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں سابق خواتین کرکٹرز کو ہندوستانی کرکٹ کے فروغ کیلئے ان کی کوششوں پر بینیفٹ ایوارڈ دیئے گئے۔سابق ہندوستانی ٹیم ڈائریکٹر اور ممتاز کمنٹیٹر روی شاستری نے ان سابق 6خواتین کرکٹرز کو چیک پیش کئے تاہم بہروز ایدل جی ، سنیتا سنگھ، ورندا بھگت،دیپا کلکرنی،سنگیتادبیر اور اروندھتی گھوش کو یہ چیک کیش کرنے کیلئے ایک ہفتہ انتظار کرنا ہوگا۔ان خواتین کوا دائیگی میں تاخیر صرف اس وجہ سے ہورہی ہے کہ بی سی سی آئی کے عہدیداروں نے کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرکی منظوری ابھی تک حاصل نہیں کی۔