Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پولیس کے بھیس میں لوٹ مار کرنے والے چار ملزمان گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے ان چار افراد کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کے بھیس میں لوٹ مار کررہے تھے۔ 
اخبار24 کے مطابق جدہ پولیس نے بیان میں کہا کہ ’پولیس کے بھیس میں لوٹ مار کرنے والوں میں سے دو کا تعلق سعودی عرب اور دو کا یمن سے ہے۔ یمنی شہری دراندازی کرکے مملکت پہنچے تھے‘۔ 
پولیس نے بتایا کہ ’چاروں ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

حیا سوز زبان استعمال کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا( فوٹو اخبار 24)

علاوہ ازیں تبوک ریجن میں محکمہ امن عامہ کے اہلکاروں نے حیا سوز زبان استعمال کرنے اور اس کی وڈیو کلپ شیئر کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
 محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ’ایک مقامی شہری نے ایک دوسرے شہری کی موٹر سائیکل پر خلاف قانون قبضہ کیا تھا۔ اس حوالے سے دونوں کے درمیان بدکلامی ہوئی تھی‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’دونوں شہریوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: