سعودی سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس پیر 16 مئی کو 1.78 فیصد گراوٹ کے بعد 12914.89 پوائنٹ پر بند ہوا ہے۔
اتوار 15 مئی کو آرامکو کی جانب سے مثبت نتائج کے اعلان کے بعد شیئرزمارکیٹ میں تیزی کی امید تھی۔
آرامکو کے شیئرز کا گراف پیر کو 0.35 فیصد کے اضافے پر بند ہوا۔ اتوار کو زکوۃ اور ٹیکس کے بعد خالص منافع کے اعلان کے بعد آرامکو کے شیئر کی قدر میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی آرامکو کے منافع میں 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 82 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 148 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش تیل کمپنی کا منافع 148 بلین ریال تقریبا40 بلین ڈالر تک ریکارڈ کئے جانے کے بعد سٹاک ایکسچینج کے مطابق سعودی آرامکو کی آمدن تقریباً دگنی ہو کر467 بلین ریال ہو گئی ہے۔
پیر کو شیئر کے لین دین میں الراجحی بینک کے شیئرکی قدر3.7 فیصد، ریاض بینک کے شیئر 2.5 فیصد اور سعودی نیشنل بینک کے شیئر 4.5 فیصد اور پٹرو رابغ کے شیئر کی قدر 3 فیصد کم ہوئی ہے۔