گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے کے پرمٹ
سعودی وزیر تجارت نے پرمٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے ترجمان وائل الذیاب نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کے پرمٹ کمپنیوں کو بھی جاری ہوں گے۔ اب تک مملکت بھر میں فحص دوری کا کام سپیشل سینٹرز تک محدود رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ 15 مئی 2022 سے آرگنائزیشن نے ای گیٹ کے ذریعے کمپیوٹر معائنے کے پرمٹ کے اجرا کی کارروائی شروع کردی ہے۔
وائل الذیاب نے بتایا کہ وزیر تجارت نے جو سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے سربراہ بھی ہیں اس حوالے سے پرمٹ کے اجرا کا فیصلہ سعودی کابینہ کی اجازت پر جاری کرچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شراکتی کمپنی یا لمیٹڈ کمپنی فحص دوری کا اجازت نامہ حاصل کرسکتی ہے جو کمپنی بھی مقررہ شرائط اور ضوابط پورے کرے گی اسے پرمٹ دے دیا جائے گا کہ وہ گاڑیوں کا سالانہ کمپیوٹر فحص دوری اپنے یہاں کرسکے۔
ایک عرصے سے سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کی خواہش تھی کہ کمپنیوں کو بھی گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کی اجازت ہو۔ تاکہ فحص دوری سینٹرز پر رش کے مسائل سے بچا جاسکے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں