Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فحص دوری‘ مراکز کے نئے اوقات کار کیا ہیں؟

گاڑیوں کا معائنہ مقرر ایس او پیز کے مطابق ہوگا.(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں فحص دوری (گاڑیوں کا سالانہ معائنے) کے مرکز نے مملکت بھر میں نئےاوقات کار کا اعلان کیا ہے.
مملکت بھر میں گاڑیوں کے سالانہ لازمی معائنے (فحص دوری) کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا. متعلقہ ادارے نے جسے عرف عام میں (فحص دوری) کہا جاتا ہے 8 شوال مطابق اتوار 31 مئی سے تاہدایت ثانی نئے اوقات متعین کردیے.
اخبار 24 کے مطابق گاڑیوں کے معائنے پر مامور ادارے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گاڑیوں کا معائنہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر ایس او پیز کے مطابق ہوگا.
گاڑیوں کا معائنہ کرنے والے سٹیشنوں کے اوقات کار روزانہ صبح  7 بجے سے شام 7 بجے تک متعین  ہیں. یہ  ہفتے سے جمعرات تک موثر ہوں گے جبکہ  جمعہ کو چھٹی رہے گی.
یہ اوقات کار ریاض سٹیشن ون، ریاض سٹیشن ٹو، جدہ سٹیشن ون، جدہ سٹیشن ٹو، مدینہ منورہ، دمام، الھفوف، طائف، تبوک، حائل، قصیم، الخرج، ابہا، جیزان، نجران، ینبع اور حفر الباطن میں نافذ کردیے گئے ہیں.
بیان کے مطابق الجوف، بیشہ، المجمعہ، باحہ، محایل عسیر، عرعر، القریات، وادی الدواسر، الخفجی، الخرمہ اور الرس میں فحص دوری کے سٹیشن صبح 7  بجے سے سہ پہر 4 بجے تک اتوار سے جمعرات تک اور ہفتے کو صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھولے جائیں گے.

مکہ میں (فحص دوری) صبح 7 سے دوپہر دو بجے تک کھلا رہے گا.(فوٹو ٹوئٹر)

ادارے نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ میں (فحص دوری) صبح 7 بجے سے دوپہر دو بجے تک ہفتے سے جمعرات تک کھلا رہے گا.
یاد رہے گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کےلیے قائم کیے جانے والے سینٹر سے حاصل ہونے والے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ کی تجدید کی جاتی ہے جب تک سینٹر سے سالانہ بنیاد پر جاری ہونے والا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیاجاتا ٹریفک پولیس کے مرکزی سسٹم سے گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کی تجدید نہیں کی جاتی.
کورونا وائرس کے باعث پابندیوں کے دوران ان مراکز کے اوقات کار تبدیل کیے گئے تھے.

 

شیئر: