Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر دفاع کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

سعودی نائب وزیر دفاع منگل کی صبح سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے (فوٹو: شہزادہ خالد ٹوئٹر اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ خالد نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی تاکہ پائیدار اور تاریخی سعودی امریکہ شراکت کا جائزہ لیا جا سکے اور امریکہ سعودی تعاون کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔‘
نائب وزیر دفاع اور ان کا وفد منگل کی صبح سرکاری دورے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان متعدد حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی وبین الاقوامی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان واشنگٹن کے دورے کے دوران وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان سے یمن میں جنگ بندی اور یوکرین کے بحران پر بات چیت کریں گے۔

شیئر: