Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں پر انڈیا سمیت 17 ممالک کے سفر پر پابندی برقرار

انتہائی ضرورت پر محدود مدت کےلیے اجازت حاصل کرنا ہوگی( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات ‘ نے کہا ہے کہ’ ابھی تک 17 ممالک میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث وہاں سعودی شہریوں کے جانے پرپابندی برقرار ہے‘۔ 
سبق نیوز نے جوازات کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’سعودی شہریوں کےلیے ممنوعہ ممالک میں لبنان، شام ، ترکی، ایران، افغانستان، انڈیا، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام ، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں‘۔ 
ان ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث وہاں سعودی شہریوں کے جانے پرپابندی برقرار ہے۔
واضح رہے ایسے ممالک جہاں سعودی شہریوں کے جانے پر پابندی عائد ہے وہاں اگر جانا انتہائی ضروری ہو اس کے لیے جوازات کو وجہ بتا کرباقاعدہ محدود مدت کےلیے اجازت حاصل کرنا ہوتی ہے۔

شیئر: