پاکستان کی وفاقی حکومت نے وفاق میں ہفتہ وار دو چھٹیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی منظوری منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
حکام کے مطابق ہفتے کے دن کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ وزارت توانائی کی تجویز پر کیا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ توانائی کی بچت کرنا ہے اور اسی تناظر میں چھٹی بحالی کی جا رہی ہے۔
چھٹی کی حتمی منظوری کا فیصلہ کل کابینہ اجلاس میں ہوگا، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مخلوط حکومت ناکامیوں کی ایک داستان، ماریہ میمن کا کالمNode ID: 670911