Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی وی کے سامنے بے ہنگم حالت میں بیٹھنا نقصان دہ

لندن ۔۔۔۔ نشست و برخاست پر نظر رکھنے والے طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کے اٹھنے بیٹھنے کے طور طریقے پر نظر رکھیں اور انہیں بے ہنگم حالت میں بیٹھنے سے بطور خاص روکیں بچپن کی عادت زندگی بھر کیلئے ان کیلئے مصیبت بن سکتی ہے ۔ لندن میں رہنے والے ماہر علم ابدان ایونی تریویدی کا کہنا ہے کہ بچوں کا کافی دیر تک صوفے وغیرہ پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا پہلے ہی نقصان دہ ہے اور اگر ان کی نشست بالکل ہی بے ہنگم ہو تو یہ ایک انتہائی تکلیف دہ صورتحال کی علامت ہے ۔ ایسے بچے آئندہ زندگی میں طرح طرح کی تکالیف میں مبتلا رہتے ہیں اس لئے والدین کو چاہئے کہ وہ ان پر پہلے ہی نظر رکھیں ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ بیشتر بچے انگریزی حرفWکی شکل میں بیٹھتے ہیں جس سے جسم کے نچلے حصے میں یعنی کولہوں اور گھٹنوں میں تکلیف ہو جاتی ہے اور ورم پیدا ہو جاتا ہے ۔

شیئر: