Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں ریستورانوں جیسی چیزیں فرائی کریں

لندن ۔۔۔۔۔ بہت سے لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ گھر میں جتنی بھی کوشش کر لی جائے اتنی مزیدار اور اچھی چیزیں فرائی نہیں ہوتی جتنی ریستورانوں میں ملتی ہیں ۔ اب ماہرین غذائیت نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ چپس اور چکن وغیرہ فرائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جانا چاہئے کہ اس میں ڈالے گئے مصالحے برابر تناسب کے ہوں تاکہ اندرونی حصہ نرم ہو اور بیرونی حصہ خستہ اور کرکرا نظر آئے ۔ریستورانوں والے بالعموم کوئی چیز فرائی کرتے وقت اس پرمکئی کے آٹے کی لیپ لگا دیتے ہیں جو فرائی ہونے کے دوران بیرونی رطوبت کو کم کر دیتے ہیں ۔ اگر معمولی باتوں کا خیال رکھا جائے تو ہر چیز اچھی تیار ہو گی ۔ تلے جانیوالے آلو زیادہ موٹے نہ ہوں ۔ تلنے سے قبل یہ بات یقینی بنا لیں کہ اس میں پانی نہ ہو ۔ ہرآلو کی چپس پر چائے کی ایک چمچی زیتون کا تیل بھی ڈالا جائے اور چولہے کا درجہ حرارت 450ڈگری فارن ہائیٹ ہونا چاہئے ۔تلنے کا وقت 20سے 25منٹ ہو سکتا ہے ۔

شیئر: