پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے درو اڈا اکاخیل(لنڈی کوتل) میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کو دن پونے 12 بجے پیش آیا۔
فائرنگ میں ایف سی اہلکار عاقب کو کندھے کے نچلے حصے میں گولی لگی۔
مزید پڑھیں
-
خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم، ایک اور سکیورٹی اہلکار ہلاکNode ID: 587806
-
خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، سکیورٹی اہلکار ہلاکNode ID: 626166
-
انسداد پولیو ٹیم پر دو دن میں دوسرا حملہ، پولیس اہلکار ہلاکNode ID: 626476
زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر اس سے قبل بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔
گزشتہ برس جون میں مردان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ بعدازاں دسمبر 2021 میں بھی ضلع ٹانک میں ایسے ہی ایک حملے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت ہوئی تھی۔