Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول کی نئی قیمت، اوورسیز کون سی اشیا لا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کارکن کیوں نہیں نکلے سمیت پاکستان سے ہفتے بھر کی اہم خبریں

سنیل منج کا کہنا تھا کہ ’مقامی کمپنیوں کی گاڑیوں کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے اون منی میں اضافہ ہو جائے گا۔‘ (فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنے کے مقصد کے تحت درآمدات پر حکومتی پابندی اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں پنجاب سے کارکن کیوں نہیں نکلے، گزشتہ ہفتے کے اہم موضوعات رہے۔
کسٹم حکام کو مسافروں کے زیراستعمال اشیا ضبط کرنے سے روکنے کا حکمنامہ اور وفاقی حکومت کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی اہم خبروں میں شامل رہے۔ 

پابندی کے باوجود پاکستانی بیرون ملک سے کون سی اشیا لا سکتے ہیں؟

پاکستان میں حکومت نے درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے لیے 38 امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے جن میں موبائل فونز، چاکلیٹس، گاڑیاں، جوتے اور دیگر اشیا وغیرہ شامل ہیں۔
ان تمام اشیا کی ملک میں درآمد پر پابندی کا نوٹی فیکیشن بھی وزارت تجارت نے جمعے کو جاری کردیا تھا، تاہم کیا اوورسیز پاکستانیز یا بیرون ملک سے آنے والے عام پاکستانی یہی امپورٹڈ اشیا اپنے استعمال کے لیے لا سکتے ہیں۔
 

بیرون ملک سات یا اس سے کم دن رہنے والے پاکستانی متعدد اشیا ہمراہ لاسکتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

خبر کی تفصیل

یہاں بیٹھ تو جاؤں لیکن یہ ہماری پولیس سے لڑائی کرائیں گے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ اس امپورٹڈ حکومت کو چھ دن دے رہا ہوں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں اور  اسمبلیاں توڑ دیں۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ ’اگر چھ روز کے بعد ایسا نہیں کریں گے تو میں ساری قوم کو لے کر واپس اسلام آباد آؤں گا۔‘
 

قوم نے عمران خان کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا ہے : مریم نواز

مکمل خبر پڑھیں

وفاقی حکومت کا وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاق پر چڑھائی کرکے اپنے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا جس پر حکومت نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ’فتنہ مارچ‘ میں مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وزیر اعلی کے پی کی شرکت وفاق پرحملہ ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ بے دریغ ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا (فوٹو: ویڈیو گریب)

کسٹم حکام کو مسافروں کی اشیا ضبط کرنے سے روک دیا گیا

غیرضروری اور پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی کے بعد کسٹم حکام کی جانب سے ایئر پورٹ پر چاکلیٹ اور کھانے پینے کی اشیا پکڑے جانے کا حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ایسی اشیا کو نہ پکڑنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
اردو نیوز کو دستیاب ایف بی آر  کے ایک خط میں ملک کے چاروں صوبوں کے چیف کولیکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ مسافروں کے ذاتی سامان میں موجود اس قسم کی اشیا اور خاص طور پر کھانے پینے کی اشیا کو ضبط نہ کیا جائے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

نئے حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کھانے پینے کا ذاتی سامان ضبط نہ کیا جائے (فوٹو: اے ایف پی)

پنجاب سے پی ٹی آئی کے کارکنان کیوں نہیں نکلے؟

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے لیکن اس کے اثرات ابھی بھی پورے ملک میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
خاص طور پر پنجاب کے تمام بڑے شہروں اور دریائی گزرگاہوں پر ابھی بھی کنٹینرز موجود ہیں۔
تحریک انصاف اپنے لانگ مارچ کو ایک بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے تو حکومت اس کو ایک ناکام کوشش سے تعبیر کر رہی ہے۔ ان دعوؤں کے درمیان ایک بات تو اظہر من الشمس ہے کہ تحریک انصاف پنجاب خاص طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور سے لوگوں کو اس لانگ مارچ میں شرکت کے لیے نہیں نکال سکی۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

کیا تحریک انصاف پنجاب میں اپنے آپ کو صحیح طریقے سے منظم نہیں کر پائی؟ (فوٹو: اے ایف پی)

وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا

وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کو سنیچر کے روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
وزیراعلٰی آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں آج شام پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دی تھی (فوٹو: ویڈیو گریب)

حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا جمعرات کی رات کو پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ’قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔‘
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 179 روپے، 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 174 روپے 15 پیسے ہوجائے گی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

مفتاح اسماعیل کے مطابق ’اب بھی حکومت ڈیزل پر 56 روپے اور پیٹرول پر 37 روپے سبسڈی دے رہی ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

درآمد پر پابندی: کیا مقامی گاڑیوں کی قیمتوں پر اثر پڑے گا؟

حکومت پاکستان نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے لگژری اشیا اور گاڑیوں کی درآمد پر جزوی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ پابندی ملکی زرمبادلہ کو بچانے کے لیے کچھ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تین سال تک پرانی گاڑیوں کو گفٹ اور پرنسل بیگج سکیم کے تحت درآمد کرنے کی اجازت تھی۔
تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: