نیپال میں لاپتا ہونے والے طیارے کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ 22 میں سے باقی آٹھ افراد کی تلاش جاری ہے۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان ڈیو چندرا لال کرن نے کہا کہ ’اب تک 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ موسم بہت خراب تھا، لیکن ہم ایک ٹیم کو جائے حادثہ پر پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔‘
اس سے قبل پیر کی صبح حکام نے کہا تھا کہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، لیکن اس میں سوار 22 افراد کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
امریکہ ،دوران پرواز طیارہ لاپتہ ہوگیاNode ID: 213031
-
چین کے مسافر جہاز کو جان بوجھ کر گرایا گیا: امریکی اخبارNode ID: 669611
-
نیپال کا مسافر طیارہ 22 افراد سمیت لاپتا ہو گیاNode ID: 672746
اے ایف پی کے مطابق نیپالی فوج کے ترجمان نریان سلوال نے کہا کہ ’ریسکیو عملے نے طیارہ کریش ہونے کی جگہ ڈھونڈ لی ہے اور ایک تصویر بھی بھیجی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اضافی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی تاکہ ہم مزید تفصیلات اکٹھی کر سکیں۔‘
گزشتہ روز اے ایف پی نے نیپال کی تارا ائیر لائنز کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ جہاز اتوار کی صبح دوران پرواز غائب ہوا۔
اس دو انجنوں والے ائیرکرافٹ نے صبح نو بج کر 55 منٹ پر نیپال کے مغربی قصبے پوکھارا سے اڑان بھری تھی لیکن جلد ہی اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
تارا ائیر کے ترجمان سدھرشن بھرتولہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’جومسوم اور پوکھارا کے درمیان پرواز کے دوران اس طیارے کا رابطہ منقطع ہوا۔‘
Crash site: Sanosware, Thasang-2, Mustang pic.twitter.com/OcN93N1Qyb
— NASpokesperson (@NaSpokesperson) May 30, 2022