Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے تیل سمگل کرنے والا جہاز پکڑ لیا، عملہ گرفتار

رپورٹ کے مطابق بحری جہاز میں ایک لاکھ چھ ہزار پانچ سو لیٹر تیل موجود تھا (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ’سمگلنگ کی غرض سے تیل‘ لے جانے والے جہاز کو قبضے میں لیتے ہوئے عملے کے ارکان کو گرفتار کیا ہے۔
سوموار کو ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہورموزگن صوبے کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ’قشم کے پراسیکیوٹر کے حکم پر اقدام کیا گیا۔ تاہم جب معلوم ہوا کہ جہاز سمگل شدہ تیل لے کر جا رہا ہے تو اس کو ضبط کر لیا گیا ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق بحری جہاز میں ایک لاکھ چھ ہزار پانچ سو لیٹر تیل موجود تھا۔
 

شیئر: