Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریننگ پروگرام ’تمھیر‘ سے 61 ہزار سعودی نوجوانوں کو فائدہ

سعودی عرب میں ملازمت ٹریننگ پروگرام ‘تمھیر‘ سے 61 ہزار سعودی نوجوانوں نے استفادہ کیا ہے۔ گریجویشن اور ڈپلومہ ہولڈرز کےلیے پروگرام کی شروعات 2017 میں ہوئی تھی۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) پروگرام چلا رہا ہے۔ سب سے زیادہ ریاض، مکہ اور الشرقیہ کے نوجوانوں نے اس سے استفادہ کیا ہے۔ لڑکیوں کا تناسب 74 اور لڑکوں کا 26 فیصد ہے۔ 
 ملازمت ٹریننگ پروگرام کی بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے سعودی نوجوانوں کو دو ہزار ریال ماہانہ ملتے ہیں۔ یہ رقم ڈپلومہ ہولڈرز نیز تکنیکی، ہیلتھ اور مینجمنٹ کالجوں سے ڈگری لینے والوں کو دی جاتی ہے جبکہ گریجویٹ اور دیگر کو ٹریننگ کے دوران ماہانہ تین ہزار ریال دیے جاتے ہیں۔
 زیر تربیت نوجوانوں کو ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے خطرات کے حوالے سے انشورنس سکیم بھی فراہم کی جارہی ہے۔
ٹریننگ مکمل کرنے پر تجربے کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ ٹریننگ  سرکاری اور نجی اداروں میں دی جاتی ہے، اس کا دورانیہ تین سے چھ ماہ کا ہے۔ 

شیئر: