یونان کے وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات
یونان کے وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات
پیر 30 مئی 2022 20:03
سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح نے پیرکوایتھنز میں یونا ن کے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔
انجینیئر خالد الفالح ان دنوں یونان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق فریقین نے سعودی عرب اور یونان کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کی اہمیت اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے طریقوں کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔
یونانی وزیراعظم اورخالد الفالح کی زیر قیادت سعودی وفد نے توانائی، سیاحت، تجارت، لاجسٹک خدمات اور ڈیجیٹل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان ایسے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی جو آگے بڑھ رہے ہیں اور جہاں مل کر کام کرنے کے بڑے امکانات ہیں۔