Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ریاض کی سرپرستی میں خصوصی افراد کی اجتماعی شادی

’ادارہ ایسے خصوصی افراد کی ہر طرح کی مدد کرتا ہے جو شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز کی سرپرستی میں 160 معذور جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق معذور افراد کو خدمات فراہم کرنے والے خیراتی ادارے نے شادی کی تقریب کا انتظام کیا ہے۔
ادارے کے سربراہ انجینئر ناصر بن محمد المطوع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خصوصی افراد کی اجتماعی شادی کی یہ 11 ویں تقریب ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت خصوصی افراد کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور انہیں معاشرے کا فعال فرد بنانے کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’ادارہ ایسے خصوصی افراد کی ہر طرح کی مدد کرتا ہے جو شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں‘۔
انہوں نے شادی کے بندھن میں منسلک ہونے والے جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک جذبات کااظہار کیا ہے۔
 

شیئر: