Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کی کمی ہوئی (فوٹو:ایس بی پی)
پاکستان میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کی کمی ہوئی۔ 
یکم جون کو امریکی ڈالر کی قیمت 197.87 روپے رہی۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 198.46 تھی جو کہ 59 پیسے کی کمی کے بعد   197.87  ہو گئی۔ 
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 52.76، اماراتی درہم 53.87،
کویتی دینار 646.27، عمانی ریال 513.93، بحرینی دینا 524.84 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 248.91 رہی۔ 
یکم جون کو اوپن مارکیٹ میں ڈلر کی قیمت خرید 196.5 اور قیمت قیمت فروخت 198.6 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 52 اور قیمت فروخت 52.5 رپے رہی۔ 
اماراتی درہم کی قیمت خرید 53.2 روپے اور قیمت فروخت 53.9 روپے رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 245 اور قیمت فروخت 247.5 روپے رہی۔

شیئر: