Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے ہیلتھ ہولڈنگ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی

وزیرصحت کا کہنا ہے کہ فیصلے سے صحت کا نظام موثراورمعیار بلند ہوگا(فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہیلتھ ہولڈنگ کمپنی کے قیام اورنیشنل ہیلتھ انشورنس سینٹر کے نظام کی بھی منظوری دے دی ہے۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر صحت فہد الجلاجل نے شاہی منظوری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس فیصلے کی بدولت سعودی عرب میں صحت نظام کی کارکردگی موثر اور معیار بلند ہوگا۔
وزارت صحت تمام سرکاری و نجی صحت اداروں کی نگرانی کرے گی اور وہی انتظامات پر نظر رکھے گی۔
وزارت صحت ہی ہیلتھ کمپلیکس کی ذمے دارہوگی۔ کمپلیکس مملکت بھر میں مریضوں کو مکمل صحت نگہداشت کی سہولیات فراہم کریں گے۔ یہ کام مختلف سطحوں پر صحت نگہداشت کے جدید ماڈل کے مطابق انجام دیا جائے گا۔ 
وزیر صحت الجلاجل نے مزید کہا کہ شاہی منظوری کے بموجب ہر خاندان کے لیے فیملی ڈاکٹر کا انتظام کیا جائےگا۔ اس کے ذریعے ابتدائی صحت نگہداشت کے امور انجام دیے جائیں گے۔
لاعلاج امراض میں مبتلا افراد دیکھ بھال کی سکیمیں نافذ ہوں گی۔ کینسر اور گردے کے مریضوں کو خصوصی سہولیات نئے انداز سے دی جائیں گی۔ 

شیئر: