سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو فرانس کی وزیر امور خارجہ و یورپ کیتھرین کولونا سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیا منصب ملنے پر فرانس کی وزیر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ سعودی عرب مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے فرانس کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کرتے رہنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے اس موقع پر فرانس اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور ان کی گتھیاں سلجھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔