Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سیشلز کے وزیر خارجہ کی ملاقات 

وزرائے خارجہ نے مشترکہ تعاون اور دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں سیشلز کے وزیر خارجہ و سیاحت نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی حمایت پر سیشلز کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ تعاون اور دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔

معاون وزیر مملکت برائے امورافریقی ممالک بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں کو مزید مضبوط بنانے اورانہیں جدید خطوط پراستوار کرنے والی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ 
وزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تعاون بڑھانے کی نئی حکمت عملی پر بات چیت کی۔  
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امورافریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔

شیئر: