Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ بس سروس کے تیسرے مرحلے کا آغاز

تیسرے مرحلے کے لیے 55 بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کے ماتحت مشترکہ پبلک ٹرانسپورٹ سینٹر نےجمعرات کو مکہ بس سروس کا تیسرے تجرباتی مرحلے کاآغاز کردیا ہے۔ اس کے تحت تین اضافی روٹس شروع کیے گئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حرم شریف، العوالی، سرکلر روڈ فور اور الراشدیہ جیسے 4 اہم مقامات آنے جانے میں سہولت ہوگی۔
تیسرے مرحلے کے لیے 55 بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ  22 گھنٹے کام کریں گی۔ 132 ڈرائیوروں کو ٹرینڈ کیا گیا ہے۔  
بس سٹینڈز کی تعداد بڑھا کر  161 کردی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد فائدہ اٹھاسکیں۔ تینوں روٹس میں سے ہر روٹ کے سٹیشن سے دوسرے سٹیشن کے درمیان بس سٹینڈ ہوں گے۔ 

مسافروں کی سہولت کےلیے مختلف مقامات پربس اسٹینڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

پانچویں روٹ پر الحرم، اجیاد، الروابی، کدی، الھجرہ، سرکلر روڈ تھری، جامعہ، النسیم، العوالی اورالششہ  میں بس سٹینڈ ہوں گے۔ 
 آٹھویں روٹ پر السلیمانیہ، الجمیزہ، المعابدہ، الروضہ، العزیزیہ، الحرم، الزھرا، الضیافہ، الزاھر، ام الجود اور سرکلر روڈ فور پر سٹینڈ ہوں گے۔ جہاں تک نویں روٹ کا تعلق ہے تو اس کے سٹینڈ الراشدیہ، الخضرہ، المعیصم، سرکلر روڈ فور، منی، العزیزیہ، الجامعہ، المشاعر، النسیم، العوالی اور الششہ میں ہوں گے۔ 
ہر روٹ کی بسوں کے اوقات کی تفصیلات  مکہ بسوں کے اکاؤنٹ پر جو ٹوئٹر پر ہے دیکھی جاسکتی ہے۔  

شیئر: