Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات کو سیاحت کے شعبے میں 7 لاکھ کارکنوں کی ضرورت

’سعودی عرب اور امارات کو 2026 تک مزید ایک لاکھ کمروں کی ضرورت ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 2030 تک سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے 7 لاکھ کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں ملکوں میں سیاحت کے شعبے زبردست فروغ کے باعث ہوٹلوں کی تعداد میں اضافے کے علاوہ شعبے کے ماہرین کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا۔
غیر منقولہ جائیداد اور سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والے عالمی ادارے کولیرز نے کہا ہے کہ ’2021 کے دوران خلیجی ممالک کے ہوٹلوں میں کمروں کی تعداد 894700 ہے جبکہ آئندہ دس سال میں مزید 387 ہزار کمروں کی ضرورت ہوگی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور امارات علاقے میں اہم ترین سیاحتی ملک ہیں جہاں 2026 تک مزید ایک لاکھ کمروں کی ضرورت ہوگی‘۔

شیئر: